میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملازمین کی ہڑتال کی حمایت کرتے ہیں میر شکرخان رئیسانی
کوئٹہ(ویب ڈیسک)پاکستان ملی لیبر فیڈریشن بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری میر شکرخان رئیسانی چیرمین لعل جان بلوچ حاجی عبدالحکیم کرد محمد اسلم کرد نے اپنے بیان میں کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے کنٹریکٹ ملازمین 2ماہ سے مستقل ملازمین ایک ماہ سے تنخواہ سے محروم ہیں جوکہ گزشتہ روز سے ہڑتال پر ہیں
- Advertisement -
ان کے ہڑتال کا حمایت کرتےہیں اور اس مشکل گھڑی میں ہم اپنے مظلوم بھائیوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے ہم چیف سیکرٹری بلوچستان وزیر اعلیٰ بلوچستان اور حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے
ملازمین کی تنخواہیں جلد ازجلد ادا کریں ان کے حق میں ہم اسمبلی کا گھیراؤ اور سخت احتجاج کرینگے آخر میں انھوں نے کہا کہ ہم ہرپلیٹ فارم پر مظلوم کی حمایت اور ظالم کے خلاف آواز بلند کرینگے