MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

میڈیکل طلباءسے دوبارہ ٹیسٹ لینا تعلیم وطلباءدشمنی ہے،عبدالحق ہاشمی

0 485

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ حکومت میڈیکل طلباءکو ان کا حق دیں بدقسمتی سے حکومتی نااہلی ،ناانصافی ،اقرباءپروری کی وجہ سے آج ہرطرف احتجاج ہیں۔میڈیکل طلباءسے دوبارہ ٹیسٹ لینا تعلیم وطلباءدشمنی ہے ۔ڈھائی مہینے سے طلباءاحتجاج پر ہیں کوئی سننے والا نہیں ۔احتجاج کی وجہ سے اعلی تعلیمی ادارے،صحت کے مراکزودفاتر بند ہیں ۔جماعت اسلامی مظلوموں ،طلباءکیساتھ اورہرقسم کے مظالم ناانصافی وجبر کے خلاف ہے ۔ہرظلم ناانصافی کے خلاف 20فروری کو کوئٹہ میں حق دوکوئٹہ دھرناہوگا ۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے کوئٹہ پریس کلب کیساتھ میڈیکل طلباءکے احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت اسلامی کوئٹہ کے امیر حافظ نورعلی ،جے آئی یوتھ کے صوبائی صدر نقیب اللہ اخوانی ودیگر ذمہ داران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔احتجاجی میڈیکل طلباءکے ذمہ داران نے امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی کو اپنے مطالبات سے آگاہ کیا ومولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ ہم میڈیکل کے طلباءکیساتھ ہے ۔

- Advertisement -

میڈیکل طلباءسے کالجز میں دوبارہ ٹیسٹ لینا تعلیم وطلباءدشمنی اورناانصافی ہے۔بی ایم سی اعلیٰ تعلیمی ادارہ ہے لیکن اگرطلباءسے ناانصافی ،ظلم ہورہا ہوں تو احتجاج ان کا حق ہے تعلیم وطلباءدشمنی کے خلاف اورانصاف وجائز حقوق کے حصول کی جنگ میں جماعت اسلا می ان کے ساتھ ہے جماعت اسلامی اس ظلم وجبر اور ناصافیوں کے خلاف بیس فروری کو کوئٹہ میں حق دو دھرنادیگی ۔طلباءمہینوں سے جائز حقوق کے حصول کیلئے احتجاج پر ہیں

لیکن کوئی والانہیں ۔لگتا ہے حکومت نام کی کوئی چیز نہیں یاحکومتی چاہتی یہی ہے کہ ہر طرف احتجاج تو تاکہ عوام ،مزدور ،ڈاکٹرز،طلباءاحتجاج کرتے ہیں اور حکمرانوں لوٹ مار جاری رکھیں ۔اسمبلی میں بیٹھے ہوئے حکمرانوں کوعوامی مسائل سننے حل کرنے سے کوئی سروکارنہیں بدقسمتی سے حکومت واپوزیشن کے نمائندے دونوں ذاتی مفادات کے حصول کیلئے ملے ہوئے ہیں ہم سب ملکر اس ناانصافی کے خلاف جدوجہد کریں گے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.