MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بجلی اور گیس کے نرخ آسمان تک پہنچنے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں،سکندر خان ایڈووکیٹ

0 531

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (ویب ڈیسک)بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم نے خود اپنی حکومت اور اپنی پارٹی کو بڑی بے دردی سے تقسیم کیا ہے کچھ وزراءکو ایوارڈز سے نوازا ہے اور 5وزراءکو فیل قرار دیا ہے جن کو نہ تو ابھی تک نکا لا گیا ہے اور نہ ہی انہوں نے ضمیر کی آواز پر استعفیٰ دیا ہے باقی وزراءاور مشیران کو یکسر نظر انداز کیا ہے ایسی صورت میں حکومت اور پارٹی مجموعی طور پر عجیب مخمسے کا شکار ہے جن وزراءکو ایوارڈ دیا گیا ہے ان کا کوئی کوئی ایسا کارنامہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے متعارف نہیں ہوا ہے

- Advertisement -

جس پر کہا جائے کہ وقتاً مہنگائی میں کمی کیلئے کسی مثبت عمل کی طرف قدم بڑھا ہے پاکستانی کرنسی گرنے کی بجائے اوپر آنے کے اشارے واضح ہیں بجلی اور گیس کے نرخ آسمان تک پہنچنے کیلئے اقدامات کئے گئے ہےں اس حکومت کے دور میں بد عنوانی کے میگا کیسز میں کسی کو گرفتار یا سزا دی گئی ہے امن وامان کے قیام کیلئے اور عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے کوئی قابل عمل منصوبہ بنا یا گیا ہے پارلیمنٹ کے اصولوں اور آئین کے تقاضوں کے مطابق عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کوئی قانون سازی کی گئی ہے

اس طرح گورننس سے متعلق بہت سارے مسائل ہیں ان میں اصلاح لانے کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھا یا گیا ہے نظر یہ پاکستان کے تحفظ کیلئے کوئی راست قدم اٹھا یا گیا ہے اس طرح حکومت کے ذمہ ہزاروں اصلاحی اقدامات ہیں جن کی طرف کیا توجہ دی گئی ہے آئین کے آرٹیکل 29تا 40پر عمل کیلئے کوئی کارروائی ہوئی ہے جب ان سب اقدامات کا فقدان ہے تو ایوارڈ کس لئے دیا گیا ہے اتحادی بھی مکمل نظر انداز آرہے ہیں کیا ایوارڈ صرف اسلئے دیا گیا ہے کہ یہ وزراءپی ڈی ایم کو صبح وشام گالیاں دیتے رہے ہیں لیکن یہاں بھی انصاف نہیں ہوا ہے کیونکہ گالیاں اور پروپیگنڈہ تو دوسرے وزراءبھی کرتے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اب پی ڈی ایم کیلئے کسی قسم کی فکر کی ضرورت یہ حکومت خود کریگی عدم اعتمادی کی نوعیت بھی نہیں آئے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.