سیلاب متاثرین کیلئے 3 سالہ ایجنڈا بنایا ہے، عمران نیازی کی دھمکیوں سے وفاقی حکومت ختم نہیں ہوگی، مولانا واسع
کوئٹہ (مسائل نیوز) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جاری احساس محرومی کو ختم کرنے کے لئے عوام آئندہ عام انتخابات میں جمعیت علماء اسلام کو کامیابی سے ہمکنار کرے اور عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گے جمعیت علماء اسلام اور اتحادی حکومت نے معیشت کو مضبوط کرنے کے لئے بہت مشکل فیصلے کیے ہیں آنے والے دنوں میں معاشی بحران پر قابو پایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع سینئر نائب امیر مولوی کمال الدین، اراکین اسمبلی حاجی نواز کاکڑ، عبدالواھد صدیقی سمیت دیگر رہنماؤں نے قلعہ سیف اللہ میں تربیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا رہنماؤں نے کہا ہے وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے 3 سالہ ایجنڈا تیار کیا ہے سیلاب کے نقصانات کا ازالہ کرنے میں دو سے تین سال لگیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنیوا کانفرنس میں 10 ارب ڈالر سے زائد امداد کا وعدہ کیا گیا،عالمی برادری اور عالمی مالیاتی اداروں سے مل کر تعمیر نو کریں گے۔ قومی تعمیر نو کے ایجنڈے کے مطابق 50 فی صد وسائل حکومت فراہم کرے گی جبکہ پچاس فی صد وسائل جینوا کانفرنس میں کیے عالمی وعدوں سے پورے کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، عمران نیازی کی دھمکیوں سے وفاقی حکومت ختم نہیں ہوگی اور رات پنجاب اسمبلی کی تاریخ کا بدترین واقعہ ہوا۔ ہیرا پھیری کرکے اعتماد کے ووٹ کا تقدس پامال کیا گیا۔ پولنگ ایجنٹ مقرر نہ کرکے حکومت نے اپنی بدنیتی اور بد دیانتی ثابت کر دی ہے۔انہوں نیکہا کہ ہم ملک کی ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں اور حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ملکی مفادات کے مطابق فیصلے کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے ملک کو اقتصادی طور پر دیوالیہ کردیا اور اب دوبارہ حکمرانی کے عمران نیازی غیرآئینی اقدامات اٹھا رہے ہیں جس کا راستہ روکنے کے تمام سیاسی جماعتیں اپنا کردار ادا کریں گیاقتدار سے باہر ہونے والے اب اسمبلیاں توڑ رہے ہیں،اس کا مقصد سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا ہے‘انہوں نے کہاکہ سائفر اور سازش کی باتیں کرنے والا عمران خان اب امریکا سے تعلقات چاہتا ہے، امریکا میں عمران خان کے لیے لابنگ کی جا رہی ہے‘انہوں نے کہا کہ استعفے کی باتیں بلیک میلنگ کاحصہ ہیں، استعفوں کا مقصد ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا ہے، پی ٹی آئی ملک میں تخریب کاری چاہتی ہے اور عمران خان ملک میں مزید مشکلات پیدا کرنے کا سوچ رہا ہے۔
[…] نیوز)وفاقی حکومت نے تمام اراکین اسمبلی کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت […]