MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حاجیوں کے لیے زبردست سروس کا اعلان

1 422

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مکہ مکرمہ (مسائل نیوز )شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیر پورٹ جدہ کا حجاج کرام کو ائیر پورٹ سے بغیر کرائے کے شٹل سروس کی سہولت دینے کا اعلان۔ عازمین حج کے جدہ ائیر پورٹ پر اترنے کے بعد انہیں ائیر پورٹ سے مسجد حرام تک اسی شٹل سروس کے

- Advertisement -

ذریعے پہنچایا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شاہ عبدالعزیز انٹر نیشنل ائیر پورٹ کی طرف سے اس کا باضاطہ اعلان اپنے ٹویٹر اکاونٹ سے کیا گیا ہے۔ حجاج کو یہ سہولت حج 2023 سے ملنا شرو ع ہو جائے گی۔تاہم عازمین حج کے لیے اس فری شٹل سروس سے فائدہ اٹھانے کے لیے ضروری ہو گا کہ وہ احرام میں ہوں اور ان کی سفری دستاویزات اور شناختی کارڈز ان کے ہمراہ ہوں۔یہ دو طرفہ شٹل سروس ائیر پورٹ سے مسجد حرام تک اور مسجد حرام سے ائیر پورٹ تک ہر دوگھنٹے بعد روانہ ہو گی۔ صبح دس بجے سے رات دس بجے تاک ائیر پورٹ سے سروس جاری رہے گی۔جبکہ دن کے بارہ بجے سے رات بارہ بجے تک مسجد حرام سے ائیر پورٹ تک ہر دوگھنٹے کے بعد یہ شٹل سروس مہیا ہواکرے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) شاہ عبدالعزیز ائیر پورٹ جدہ نے ایسے عناصر کو خبردار کیا ہے کہ مسافروں کو اپنی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.