MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج، اہم شاہراہیں سفر کیلئے بند

1 224

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور ( مسائل نیوز)صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند اور حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث موٹرویز سمیت اہم شاہراہوں کو سفر کیلئے بند کر دیا گیا۔ترجمان موٹرویز پولیس کے مطابق موٹر وے ایم ٹو کو لاہور سے کوٹ مومن ، لاہور ملتان موٹروے ایم تھری کو فیض پور سے درخانہ، موٹروے ایم فور کو پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم اور موٹروے ایم الیون کو لاہور سے سیالکوٹ تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ۔ترجمان نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرائیور حضرات تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔دوسری جانب شدید دھند اور حد نگاہ میں کمی کے باعث قومی شاہراہ پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں دھند کے باعث حد نگاہ متاثر ہوگئی جس کے باعث مختلف موٹرویز کو ٹریفک کے لیے بند […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.