MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ایس ایل آج بین الاقوامی سطح پر جگمگا رہا ہے، چیئرمین پی سی بی

0 56

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)لندن میں غیر معمولی پذیرائی کے بعد پی ایس ایل روڈ شو اب نیویارک میں منعقد ہونے جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپر پی ایس ایل کا میلہ سپر پاور امریکا کے شہر نیویارک میں آج سجے گا۔

دنیا کے سب بڑے معاشی شہر میں تاریخ میں پہلی بار پی ایس ایل کے روڈ شو کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔

- Advertisement -

قومی کھلاڑیوں سمیت چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی بھی نیویارک پہنچ گئے ہیں جہاں وہ پی ایس ایل نیویارک روڈ شو میں شرکت کریں گے۔

امریکی اور اوورسیز پاکستانی سرمایہ کار بھی نیویارک روڈ شو میں شریک ہوں گے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ اللہ تعالٰی کا شکر ادا کرتا ہوں کہ پی ایس ایل آج بین الاقوامی سطح پر جگمگا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری امید ہے لندن کی طرح نیویارک روڈ شو بھی کامیاب رہے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.