MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ریکوڈک منصوبے پر صوبائی ٹیکس نافذ العمل رہیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان

1 224

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ریکوڈک پر اپنے ٹیکسوں کی چھوٹ دی لیکن تمام صوبائی ٹیکس نافذ العمل رہیں گے۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہم نے کوئی اختیار وفاقی حکومت کو دیا اور نہ کسی صوبائی ٹیکس کی معافی دی، معاہدے کے اس مرحلے پر اختلاف رائے کسی طور صوبے کے مفاد میں نہیں۔

میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی کرسی کو داوٴ پر لگا کر ریکوڈک منصوبے کو بلوچستان کے حق میں بنایا، ریکوڈک منصوبے کو اب سیاست کی نظر نہیں ہونے دیں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ریکوڈک منصوبے سے اربوں ڈالر پاکستان آئیں گے اور آٹھ ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ملکی معیشت میں تازہ خون کی طرح دوڑے گی، ملک اور صوبے کے مفاد میں اس سے بہتر معاہدہ نہیں ہو سکتا تھا۔

میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ سابق وزیراعظم اور سابق وزیر خزانہ کے لیے ہمارا اٹل موقف حیران کن تھا، عہد کیا تھا صوبے کے مفاد سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے جبکہ ہر قدم پر صوبائی اسمبلی، سیاسی قائدین اور کابینہ کو آن بورڈ رکھا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبے کو حاصل اختیار سے پیچھے ہٹنا گناہ سمجھتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز)ریکوڈک منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی بیرک گولڈ کارپوریشن کے سربراہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.