MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جنوبی افریقا کے صدر بھی کورونا میں مبتلا

1 375

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کیپ ٹان(ویب ڈیسک )جنوبی افریقا کے صدر سائریل راما فوسا کا علامتیں ظاہر ہونے پر کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جو کہ مثبت ایا ہے۔کورونا ٹیسٹ مثبت انے پر صدر راما فوسا نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اور اپنے تمام اختیارات ایک ہفتے کے لیے نائب صدر ڈیوڈ مابوزا کو سونپے دیئے ہیں۔ قرنطینہ کے دوران جنوبی افریقا کے صدر کی نگہداشت ملٹری ڈاکٹرز کی ٹیم کرے گی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا کے صدر سائریل راما فوسا بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے

- Advertisement -

تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ جنوبی افریقا کے صدر نے کورونا ویکیسن کا کورس بھی مکمل کیا تھا۔ ایوان صدر سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ صدر میں کورونا کی وہ ہلکی علامات دیکھی گئی ہیں جو اس وقت کیپ ٹاون میں لوگوں میں ظاہر ہو رہی ہیں تاہم بیان میں یہ واضح نہیں کہ صدر سائریل راما فوسا کو کون سے ویرینٹ نے متاثر کیا ہے۔

صدر سائریل راما فوسا کے ہمراہ نائیجیریا جانے والے اعلیٰ عہدیداروں میں کورونا کا ٹیسٹ مثبت ایا تھا اور وہ سب براہ راست جنوبی افریقا ا گئے تھے تاہم ا±س وقت صدر سائریل کا کورونا ٹیسٹ منفی ایا تھا۔جنوبی افریقا وہ ملک ہے جہاں سب سے پہلے کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون سامنے ایا تھا جس کے بعد کورونا کی بدلتی ہوئی یہ نئی شکل تیزی سے پوری دنیا میں پھیلنا شروع ہوگئی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.