اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان آج پنجاب میں نیا پاکستان صحت کارڈ پروگرام کا اجراءکریں گے. وزیرِ اعظم کے فلاحی ریاست کے ویڑن اور یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت صوبہ خیبر پختونخوا کے بعد صوبہ پنجاب کی مکمل آبادی کو علاج معالجے کی سہولیات مفت فراہم کرنے کیلئے صوبے بھر میں ہر خاندان کو نیا پاکستان صحت کارڈ فراہم کیا جائے گا.
- Advertisement -
علاج معالجے کی سہولیات میں کینسر، گردوں کی پیوندگاری، داعمی بیماریوں، تھیلیسیمیا، ذیابطیس کی پیچیدگیوں، امراضِ قلب، اعصابی نظام کی جراحی، اعضاءکے ناکارہ ہونے اور حادثات کی صورت میں علاج بھی شامل ہے.