MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کرکٹرز کی فہرست پی سی بی نے تیار کی، وسیم اکرم

1 784

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(ویب ڈیسک) وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ اس بار پی ایس ایل ڈرافٹ کیلیے کرکٹرز کی فہرست پی سی بی نے ترتیب دی، ہوسکتا ہے کہ چیئرمین رمیز راجہ کے کہنے پر کھلاڑیوں کی کیٹیگریز تبدیل ہوئی ہوں۔کراچی کنگز کی جانب سے ڈرافٹ میں شریک میں سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پی سی بی نے اس بار کرکٹرز کی فہرست ترتیب دی، کھلاڑیوں کے چناو میں مشکل پیش ائی، کئی غیر ملکی کھلاڑیوں دیگر لیگز میں مصروف تھے، ہوسکتا ہے کہ چیئرمین رمیز راجہ کے کہنے پر کھلاڑیوں کی کیٹیگریز تبدیل ہوئی ہوں،

- Advertisement -

ٹیم مینجر نے کہا کہ کراچی کنگز کا محمد عامر کے ساتھ کیٹیگری کا کوئی مسئلہ نہیں ہوا،ان کو پہلے ہی بتادیا گیا تھا۔انضمام الحق نے کہا کہ پشاور زلمی کا کمبی نیشن اچھا اور حریف ٹیموں کو ٹکر دینے کیلیے تیار ہیں۔ ملتان سلطانز کے کوچ مشتاق احمد نے کہا کہ دفاعی چیمپئن سے توقعات کی وجہ سے دباو تو زیادہ ہوتا ہے مگر کھلاڑی پر اعتماد ہیں اور محمد رضوان کی قیادت سے بھی ان کو حوصلہ ملے گا۔اسلام اباد یونائیٹڈ کے اسسٹنٹ کوچ سعید اجمل نے کہا کہ ہماری ٹیم مکمل فٹ اور فارم میں ہے، شاداب خان کی ال راو¿نڈر پرفارمنس جیت میں اہم کردار ادا کرتی ہے،

انھوں نے ورلڈکپ میں بھی بہترین پرفارم کیا،نوجوان کرکٹرز پر زیادہ انحصار کا مقصد قومی ٹیم کو نیا ٹیلنٹ دینا ہے۔لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر عاقب جاوید نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح ٹیم میں چند حیران کن پرفارمنس دکھانے والے کھلاڑی شامل ہیں،اچھی پلاننگ کے ساتھ میدان میں اترینگے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] 20 ٹورنامنٹ میں پاکستان اورہانگ کانگ کے میچ کے بعد سابق کرکٹر وسیم اکرم نے محمد رضوان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔میچ کے بعد […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.