MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اللہ اکبر تحریک کےتحت نیوکراچی ٹاؤن میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ۔

0 279

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی( مسائل نیوز) اللہ اکبر تحریک کے تحت نیوکراچی ٹاؤن میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں 500 سے زائد مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا۔ کیمپ میں طبی معائنے اور مفت ادویات کے علاوہ شوگر ، بلڈ گروپنگ سمیت مختلف بیماریوں کی تشخیص کے لیے ٹیسٹ کرانے کی سہولت بھی فراہم کی گئی تھی۔ علاقہ مکینوں نے اللہ اکبر تحریک کے اس اقدام کوسراہا ۔ میڈیکل کیمپ کے حوالے سےگفتگو کرتے ہوئے کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے کہا کہ شہر قائد میں بے روزگار سفید پوش افراد جو ڈاکٹروں کی فیس ادا نہیں کرسکتے صحت کی سہولیات ان تک پہچانا مشن ہے ۔ اللہ اکبر تحریک اپنے ہم وطنوں کی ہر طرح کی خدمت میں پیش پیش رہتی ہے ۔ ہمارا مقصد ہی خدمت انسانیت ہے۔ کیمپ کے انتظامی امور کے منتظم اور اللہ اکبر تحریک نیوکراچی ٹاؤن کے صدرمحمداسلم کا کہنا تھا کہ نیوکراچی ٹاؤن میں آبادی کی بڑی تعداد غرباءپرمشتمل ہے۔ یہاں صحت و علاج کی سہولیات ناکافی ہیں۔ ہم نیوکراچی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں میڈیکل کیمپ لگاتے رہتے ہیں۔ تاکہ عوام کو علاج معالجے کی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کر سکیں۔ اس کے علاوہ ہم یہاں صفائی اور سستے سبزی بازار اور دیگر خدمت انسانیت کے پروجیکٹس پر کام کر رہے ہیں ۔ میڈیکل کیمپ کے انچارج ڈاکٹر تصور حسین نے کیمپ میں آنے والے افراد کو صحت کا خیال رکھنے اور ایک متوازن زندگی کے حوالے سے آگہی دی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.