MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سیاست میں نئی ہلچل، گورنر نے علی امین کے استعفوں پر آئینی اعتراض اٹھا دیا

0 82

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشاور(مسائل نیوز)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفوں پر اعتراضات اٹھا دیئے ہیں۔

گورنر کے مطابق 8 اور 11 اکتوبر کو موصول ہونے والے استعفوں پر موجود دستخطوں میں فرق پایا جاتا ہے، جس کی تصدیق کے بعد آئین کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے دو مختلف تاریخوں 8 اور 11 اکتوبر کو پیش کیے گئے استعفوں میں دستخط ایک جیسے نہیں ہیں۔

- Advertisement -

گورنر نے اس فرق پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ان دستخطوں کی مستند حیثیت کا جائزہ لینا ضروری ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے اعلان کیا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور 15 اکتوبر کو ان کی پشاور واپسی کے بعد گورنر ہاؤس میں سہ پہر 3 بجے ملاقات کریں گے جس میں دستخطوں کی جانچ اور قانونی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

گورنر نے مزید کہا کہ دستخطوں کی تصدیق کے بعد ہی کسی بھی آئینی یا انتظامی فیصلے تک پہنچا جا سکے گا، اور یہ عمل مکمل طور پر آئین کی روشنی میں انجام دیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.