MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سپریم کورٹ میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

1 249

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) سپریم کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا ممکنہ لانگ مارچ رکوانے کے لئے حکومت متحرک ہوچکی ہے، اس مقصد کے لیے وفاقی حکومت نے چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ 25 مئی کے عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
درخواست مین موقف اپنایا گیا ہے کہ عمران خان سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسلام آباد پر چڑھائی کے اعلانات کر رہے ہیں جب کہ سپریم کورٹ کے 25 مئی کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی کی گئی، عمران خان نے ایچ 9 گراونڈ جانے کی بجائے ورکرز کو ڈی چوک کی کال دی، جس پر پی ٹی آئی ورکرز نے ریڈ زون میں سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا، پولیس اور خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹس سے واضح ہے کہ عدالتی احکامات کی توہین کی گئی، سپریم کورٹ نے 25 مئی کو فیصلہ دیا تھا جس پر عمران خان نے عمل نہیں کیا اور ایک بار پھر اسلام آباد پر چڑھائی کی تیاری کر رہے ہیں۔
قبل ازیں عدالت نے خاتون جج کو مبینہ دھمکی اور اشتعال انگیز تقریر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منظور کرلی، عمران خان مستقل ضمانت کی منظوری کیلئے سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوئے تھے ، جہاں سیشن جج کامران بشارت مفتی نے درخواست ضمانت پر سماعت کی، پی ٹی آئی وکلا نے 5 ہزار روپے جمع کرانے کی درخواست دی، جس پر جج نے حکم دیا کہ پانچ ہزار نہیں50 ہزار روپے ہی جمع کرائے جائیں، عدالتی حکم پر سابق وزیراعظم کے وکلاء نے 50 ہزار روپے کے نقد مچلکے سیشن کورٹ اسلام آباد میں جمع کرائے تو سیشن کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی مستقل ضمانت منظور کرلی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] کے ونٹر فیملی فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں شہریوں نے عمران خان کے خلاف نعرے لگادیے،خواتین اور بچے ’’گھڑی چور‘‘ کے نعرے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.