MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ملک میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کی وجہ سامنے آگئی

2 227

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

فیصل آباد(مسائل نیوز) ملک میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کی وجہ سامنے آگئی۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ بریک ڈاؤن فیصل آباد میں گٹی گرڈ اسٹیشن میں خرابی سے ہوا، فنی خرابی کے باعث گرڈ اسٹیشن ٹرپ ہوا اور 500 کے وی کی ترسیلی لائنوں میں خرابی ہوئی، جس نے پورا جنوب کا علاقہ لپیٹ میں لے لیا اور اس کے باعث ملتان، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اندرون سندھ اورکراچی بجلی سے محروم ہوگیا۔
واپڈا ذرائع سے معلوم ہوا کہ گڈو تھرمل پاور ہاؤس میں بھی فنی خرابی ہوئی، جس سے 832 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والے 6 یونٹ ٹرپ ہوگئے جس کی وجہ سے کشمور، سندھ، بلوچستان اور پنجاب کو گڈو تھرمل پاور ہاؤس سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوبی ٹرانسمیشن سسٹم میں خرابی ہوئی، جس سے متعدد جنوبی پاور پلانٹس مرحلہ وار ٹرپ ہوئے، پاور پلانٹس ٹرپ ہونے سے ملک کے جنوبی حصے میں بجلی کی ترسیل میں رکاوٹ آئی، خرابی کی وجہ کی تفتیش کی جارہی ہے، جلد از جلد بجلی کے نظام کو مکمل طور پر بحال کردیا جائے گا۔
خیال رہے کہ نیشنل گرڈ میں خلل کے باعث 6 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی ، جس کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی،بجلی بحال کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے جبکہ وزارتِ توانائی فنی خرابی کی وجہ کی تفتیش کر رہی ہے، ملتان سے زیریں پنجاب میں بھی بجلی سسٹم سے نکل گئی ہے، کراچی میں راشد منہاس روڈ،گلشن جمال،گلستان جوہر اور گلشن اقبال کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے ، ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی اور پی ای سی ایچ سوسائٹی سمیت دیگر علاقوں میں بھی بجلی بند ہے، لیاقت آباد سی ون ایریا، فیڈرل بی ایریا بلاک 13، 12، 11، ناظم آباد بلاک چار اور تین میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔
اس کےعلاوہ کھارادر، لیاری،اولڈ سٹی ایریا،ملیر ہالٹ اور رفاع عام میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، سٹی کورٹس اور احتساب عدالتوں میں بھی بجلی بند ہے جب کہ شورکوٹ اور فیصل آباد میں بھی بجلی بند ہے، بریک ڈاؤن کے باعث کراچی کے 80 فیصد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے، شہر کے مختلف مقامات پر بجلی بند ہونے کی اطلاعات ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] آباد (مسائل نیوز) نیشنل گرڈ میں خرابی کی وجہ سے ملک کے مختلف شہروں میں بجلی بند،وزارت توانائی کا […]

  2. […] /اسلام آباد (مسائل نیوز)ملک بھر میں بجلی کے بریک ڈاؤن کے بعد اب ملک میں بجلی کی بحالی شروع ہو گئی ہے، بجلی کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.