MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

لاہور؛ جعلی باپ پیش کرکے کمسن بچی شناختی کارڈ و پاسپورٹ بنوا کر ملائشیا روانہ

0 419

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں جعلی باپ پیش کرکے کمسن بچی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنوا کر ملائشیا روانہ ہوگئی۔ سماء نیوز کے مطابق بچی کی ماں اور باپ میں علیحدگی ہوچکی ہے اور بچی کی حوالگی کے حوالے سے عدالت میں کیس بھی چل رہا ہے لیکن ماں نے جعلی باپ پیش کرکے کمسن بچی کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنوا کر بچی کی حوالگی کے کیس کا فیصلہ آنے سے پہلے ہی بچی کو ملائیشیا بھیج دیا، ماں نے انوار ناصر نامی شخص کے ساتھ بچی کو ملائشیا روانہ کیا۔
بتایا گیا ہے کہ بچی کے والد عابد اسلام نے نادرا اور پاسپورٹ کے افسران کے خلاف ایف آئی اے سے رجوع کیا جہاں مؤقف اپنایا کہ کم سن بچوں کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کیلئے افسران نے اصول نظرانداز کیے جب کہ بروقت درخواست کے باوجود ایف آئی اے کے اے ایس آئی نذیر نیازی نے نادرا کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی بلکہ نذیرنیازی نے ایک لاکھ روپے رشوت کا بھی تقاضہ کیا۔
دوسری طرف ہزاروں غیر ملکی شہریوں کا پیسوں کے عوض پاکستان کی شہریت حاصل کرنے کا انکشاف سامنے آگیا، 8 ہزار سے زائد مبینہ طور پر غیر ملکی شہریوں کا پاکستانی شہریت حاصل کرنے کے معاملے پر نادرا کی جانب سے انکوئری شروع کر دی گئی ہے، غیر ملکی شہری جو کہ پاکستان میں پیسوں کے عوض پاکستانی شہریت حاصل کی تھی جن میں افغانستان،ایران اور برما کے شہری شامل ہیں۔ اس حوالے سے نادرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 181 غیر ملکیوں کے شناختی کارڈ منسوخ کر دیے گئے ہیں جب کہ رشوت کے عوض شناختی کارڈ بنا کر دینے والے 43 نادرا کے ملازمین کو نوکری سے بر خاست کر دیا گیا ہے اور اس وقت نادرا میں جعلی شہریت دینے پر 279انکوئریاں جاری ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.