MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جیل تو چھوٹی چیز ہے ہم جان کی قربانی دینے کو تیار ہیں،عمران خان

1 273

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی (مسائل نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ جیل تو چھوٹی چیز ہے ہم جان کی قربانی دینے کو تیار ہیں،میں نے دنیا میں مختلف چیلنجز کا سامنا کیا ہے۔بزدل انسان لیڈر نہیں بلکہ نواز شریف بن جاتا ہے۔زنجریں گرتی نہیں توڑنا پڑتی ہیں اور آزادی ملتی نہیں چھیننا پڑتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ زیادہ دیر نہیں ہوگی میں جلد کال دینے والاہوں۔
میں ان چوروں کیخلاف کھرا ہوا ہوں۔نواز شریف ہر مشکل وقت میں باہر چلا جاتا ہے،پاکستان میں جب تک کسی نے جرم نہ کیا ہوا ہو بڑا عہدہ نہیں ملتا۔ہر روز انکے کیسز ختم ہو رہے ہیں،عوام مہنگائی میں ڈوب رہی ہے اور معیشت تباہ ہو رہی ہے۔
حکمران امریکہ جا کر بھیک مانگے رہے ہیں،بھیک بھیک دو ورنہ ہم مر جائیں گے۔شرم انہیں خود نہیں اور قوم کو خوار کر رہا ہیں۔

- Advertisement -

غلام جوتے پالش کرتے ہیں اور لیڈر آزاد ہوتے ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ حکمران قوم کو مقروض کر کے چوری کرنے کے بعد بیرون ملک چلے جاتے ہیں،یہ لوگوں کو بھیڑ بکریاں سمجھتے ہیں۔اب حقیقی آزادی لینے کیلئے آپ سب نے جدوجہد کرنی ہے۔جو چور 30 سال سے ملک لوٹ رہے تھے اب انہیں پھر مسلط کر دیا گیا۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ دنیا میں جب انقلاب آیا سب سے زیادہ طالب علموں نے حصہ لیا۔
حقیقی آزادی کو سیاست نہیں جہاد سمجھنا ہے۔ایک مجرم کو سندھ کا گورنر بنا دیا گیا۔نا انصافی کیخلاف آواز بلند کرنا جہاد ہے۔ قبل ازیں اسد عمر نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور کہا کہ آج سے چند دن بعد عمران خان کال دے گا تو تاریخ کو سب سے بڑا اجتماع ہو گا۔وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو بول دیں پاکستان کا نوجوان نہیں ڈرتا۔ پاکستانی نوجوانوں کی طاقت کے سامنے کوئی طاقت کھڑی نہیں ہو سکتی۔دنیا کی کوئی طاقت نہیں بتائے گی کہ پاکستان نے کیا فیصلے کرنے ہیں،جو فیصلہ ہو گا پاکستان کے نوجوان کریں گے۔ملک کو معرض وجود میں لانے کیلئے آپ کے نانا،دادا اور میرے والدین نے قربانیاں دیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری پر ردعمل دے دیا۔ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.