MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شاہد آفریدی صرف آئیڈیل کنڈیشن میں اوپننگ کیلئے جاتے تھے

1 319

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے قومی ٹیم کے سابق اسٹار آل رانڈر شاہد آفریدی پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ صرف آئیڈیل کنڈیشن میں اوپننگ کیلئے جاتے تھے۔ایک انٹرویو میں سلمان بٹ نے کہا کہ اگر ہم پیچھے چلے جائیں ایڈم گلکرسٹ، جے سوریا اور کالووتھارنا کے دور میں تو یہ سب کھلاڑی اوپن کرتے تھے تاہم مصباح الحق کی کپتانی میں آفریدی چھٹے نمبر پر بیٹنگ کیلئے آتھے تھے، مجھے اس بات کا جواب دیدیں وہ کیوں اوپر کے نمبر پر نہیں گئی انہیں کس نے روکا تھا اوپن کرنے سی ۔
سلمان بٹ نے کہا کہ ہر کھلاڑی بیٹنگ کے نمبر کا فیصلہ نہیں لے سکتا تاہم شاہد آفریدی فیصلہ لے سکتے تھے اور پھر وہ دو سال کپتان بھی رہے تو اس دوران وہ اوپن کے لیے کیوں نہیں آئی وہ اوپن کے لیے اس لیے نہیں گئے کیونکہ وہ جانا ہی نہیں چاہتے تھے۔
پاکستان کے سابق کپتان نے کہاکہ پہلے بھارت کا جو بولنگ اٹیک تھا اس میں سعید انور اور عامر سہیل جب اوپننگ کے لیے آتے تھے تو ہیلمٹ نہیں پہننتے تھے اور ٹوپیاں پہن کر بھارتی بولرز کی پٹائی کر رہے ہوتے تھے کیونکہ اس وقت بھارتی بولرز کے پاس پیس نہیں ہوتا تھا۔

- Advertisement -

سلمان بٹ نے کہاکہ شاہد آفریدی نے بھارت میں میرے ساتھ ہی اوپننگ کی تھی تاہم اس وقت بھارت کے پاس کوئی ایکپریس بالنگ نہیں تھی، اور شاہد بھائی ہر جگہ اوپن نہیں کرتے تھے، انضی بھائی (انضمام الحق)نے ان سے بھارت میں اوپن کرا لیا تاہم اس سے پچھلا ٹور آسٹریلیا تھا اس میں آفریدی نے کہیں اوپن نہیں کیا، جنوبی افریقا گئے وہاں بھی کسی میچ میں اوپن نہیں کیا انہو ں نے۔سابق بیٹر نے کہاکہ ان کی پک اینڈ چوز تھی، ایک سلاٹنگ نہیں تھی، وہ آئیڈیل کنڈیشن میں اوپن چلے جاتے تھے اور جہاں کنڈیشن مشکل ہے وہاں وہ نیچے بیٹنگ کے لیے جاتے تھے لیکن گلکرسٹ اور جے سوریا نے کبھی نہیں کہا کہ میں یہاں اوپن کروں گا اور وہاں نہیں کروں گا، کسی بھی ایک کھلاڑی پر الزام لگا دینا حقیقی سچ نہیں ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بورڈ آف کنٹرول کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.