MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل بھارتی ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا

1 472

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی (مسائل نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل بھارتی ٹیم کی مشکلات مزید بڑھنے لگیں ،بھارت کے ٹاپ بولر جسپریت بمراہ اور بہترین آل رانڈر رویندرا جڈیجا تو پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہو چکے ہیں تاہم اب بھارت کا ایک اور کھلاڑی ورلڈکپ سے باہر ہو گیاہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فاسٹ بولر دیپک چاہر انجری کے باعث ورلڈکپ سے باہر ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ شردل ٹھاکر کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ بھارت نے ابھی جسپریت بمراہ کے متبادل کھلاڑی کے طور پر کسی نام کا اعلان نہیں کیا تاہم بمراہ کے متبادل کے طور پر دو نام زیر غور تھے جس میں سرفہرست محمد شامی اور دوسرے نمبر پر دیپک چاہر تھے تاہم اب چاہر انجرڈ ہو کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہو چکے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آغاز سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے بڑا سرپرائز، […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.