MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آصف زرداری کیخلاف کیس کرنے میں ہم نے تھوڑی دیر کر دی، زلفی بخاری

1 242

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء زلفی بخاری نے کہاہے کہ آصف علی زرداری کے خلاف کیس دائر کرنے میں ہم نے تھوڑی دیر کر دی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ توشہ خانہ سے پیسے ادا کر کے گاڑیاں لینا قانون میں شامل ہی نہیں، توشہ خانہ قانون میں ہے کہ آپ گاڑیاں نہیں لے سکتے۔
زلفی بخاری نے کہا کہ آصف علی زرداری نے توشہ خانہ سے 3گاڑیاں لی تھیں، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے گاڑیوں کیلئے قانون نرم کرنے کی درخواست کی تھی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان 15فیصد ادائیگی کا قانون 50فیصد تک لے گئے تھے، توشہ خانہ سے 2 گاڑیاں شریف خاندان بھی لے کر گیا تھا، توشہ خانہ سے گاڑیاں لینے کا کیس اوپن اینڈشٹ ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز) تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ ابھی تک سرکاری طور […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.