MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نواز شریف آئے یا نہ آئے اب فرق نہیں پڑتا

0 369

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی (مسائل نیوز) سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نوازشریف آئے یا نہ آئے اب کوئی فرق نہیں پڑتا،حکومت بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ کا شکار ہے۔ وزیراعظم،وزیراعلٰی اور الیکشن کمیشن کے ہوتے ہوئے وہ پنجاب کا ضمنی الیکشن ہار گئے،اب 9 قومی نشستوں پر عمران خان انہیں روند ڈالے گا۔
شیخ رشید نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ 62 وزراء سیاسی جنازے ہیں،جوصرف میڈیا میڈیا کھیلتے ہیں،ان لوگوں کی انتقامی سیاست جمہوریت کو خوفناک انجام پر پہنچائے گی۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے سے کچھ حاصل نہ ہوگا،10کروڑ عوام غربت اور مہنگائی کے شکنجے میں ہے۔ انہوں نے رات11 بجے لال حویلی سے خطاب کرنے کا بھی اعلان کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز شیخ رشید کا کہنا تھا کبھی نہیں چاہتا عدلیہ اور اداروں کو نقصان ہو کیونکہ یہ ہماری طاقت ہے،رانا ثنا اللہ حکومت کو تباہ کر دیں گے،تمام طاقتوں کو کہنا چاہتا ہوں ملک کو تباہی سے بچائیں۔ آصف زرداری صرف سندھ کی حد تک سیاست کرتے ہیں،بلاول زرداری آج تک دفتر نہیں گئے،عدم اعتماد سے ایک ماہ پہلے سے اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ نہیں۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ایک مولوی کی طبیعت خرابی پر آٹھ،آٹھ لوگ ملنے جارہے ہیں،ہماری حکومت کے خلاف سازش لندن سے ہوئی اور آج پھر یہ لندن میں میٹنگز کر رہے ہیں۔ نواز شریف سے کہتا ہوں جو لوگ آپ کے پاس آرہے ہیں وہ اقتدار کے بھوکے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ تمام ممالک کے سامنے جھولی پھیلائی گئی لیکن کسی نے اس حکومت کو پیسے نہیں دیئے،نیب میں ترامیم 1100 ارب ڈالر کیلئے کی گئیں،ڈالر سستا ہو گیا لیکن غریب مر گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.