MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سیاسی نفرتیں ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکی ہیں

0 232

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی(مسائل نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاسی نفرتیں ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بن گئی ہیں۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ تنقید اورتضحیک دو مختلف چیزیں ہیں،عدلیہ اوراداروں کو متنازع نہیں بنانا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ ملک سیاسی تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے۔
انتقام کی سیاست اپنے انجام کو پہنچیگی، جس سے سب لپیٹ میں آئیں گے،اس سے بچیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی نفرتیں ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بن گئی ہیں۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ غربت اور مہنگائی ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکمرانوں نے اخراجات کم کرنے کے بجائے 62 وزرا لگائے جن میں 17 بے محکمہ ہیں ،اسٹیٹ بنک کے فارن ریزرو 7 ارب پر چلے گئے ہیں اور کمرشل بینکوں میں 4 ارب ڈالر کم ہوگئے ہیں جو کہ تشویش ناک ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ 100 روپے کلو آٹا،دوائیاں نایاب اور لوگ بجلی کا بل دے نہیں سکتے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.