پی ٹی آئی نے پری پول دھاندلی کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی
اسلام آباد(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے پری پول دھاندلی کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی۔پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں ن لیگ کو فریق بنایا گیا۔ پی ٹی آئی دھاندلی کے خلاف مفصل دستاویزی شواہد بھی الیکشن کمیشن کو جمع کروا دئیے ہیں۔درخواست جمع کروانے کے لیے پی ٹی آئی کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل عمر ایوب خان، ریاض فتیانہ اور افتخار درانی الیکشن کمیشن پہنچے۔
سابق وفاقی وزیر عمرا ایوب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ن لیگ والے ٹرانسفر پوسٹنگ کر کے اپنے افسران تعینات کررہے ہیں۔ جبکہ تھانہ کچہری استعمال کیا جارہا ہے الیکشن کمیشن کو اس پر نوٹس لینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو مرضی کرلیں تحریک انصاف کامیاب بھرپور ہوگی،ضمنی الیکشن میں ان کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں۔
- Advertisement -
ریاض فتیانہ نے کہا کہ اس وقت الیکشن کمیشن کو اپنا آئینی و قانونی کردار ادا کرنا چاہیے۔
ہم نے الیکشن کمیشن میں پٹیشن فائل کر دی ہے۔ الیکشن شیڈول آنے کے بعد کوئی پوسٹنگ ٹرانسفر نہیں ہو سکتی، ضلعی انتظامیہ انتخابات پر اثر انداز ہو رہی ہے۔ خیال رہے کہ چند روز قبل اسد عمر نے بھی الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن والے حلقوں میں ترقیاتی کام کرائے جا رہے ہیں۔انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ الیکشن شیڈول آجائے تو پھر تبادلے نہیں ہو سکتے،لیکن تبادلے بھی جاری ہیں۔
غیر قانونی طور پر ووٹ کا اندراج بھی کیا جا رہا ہے،الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد ووٹ کا اندراج نہیں ہو سکتا۔ انکا کہنا تھا کہ جو کچھ ہو رہا ہے حکومت کو نظر آ رہا ہے،عید کے بعد ان اقدامات کیخلاف پیٹشن دائر کریں گے۔اسد عمر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہمارے نمائندوں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں،پنجاب میں اے سی اور ڈی سی کی نمبردار اور دیگر اراکین کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔خود داری کا بیانیہ لوگوں کے دلوں میں اتر گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے لوگوں پر مقدمات کئے جا رہے ہیں،جبکہ ہمارے لوگوں پر ایف آئی آر کاٹی جا رہی ہیں۔
[…] نیوز) الیکشن کمیشن نے 17 جولائی کے ضمنی انتخاب سے پی ٹی آئی کے وائس چئیرمین […]
[…] (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما افتخار درانی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت […]