MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سیاست میں ہارنے سے زیادہ بری بات غنڈہ گردی اور انارکی پھیلانا ہے،شیخ رشید

2 240

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی (مسائل نیوز) سابق وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات میں عمران خان کی 20 نشستوں پر واضح اکثریت دکھاتے ہوئے حکومت نے دھونس،دھاندلی،غنڈہ گردی اور ناجائز گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کردیاہے۔ اگر ضمنی انتخابات کے بعد عمران خان نے کال دے دی تو تباہ حال معیشت مزید بحران کا شکار ہو جائیں گی۔
حکمران جو کھیل کھیل رہے ہیں اس میں خود پھنسنے جا رہے ہیں۔ عوام کے فیصلے کو عزت دیں ورنہ خود بھی ذلیل ہوں گے، آپ کی سیاست بھی تباہ ہو جائے گی اور آپ کا سیاسی تابوت نکلے گا۔ شیخ رشید نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کل ٹاون شپ لاہور میں جلسہ کیا جسکی انتطامیہ کو پکڑ لے گئے،جبکہ محمد نواز کے حلقے کے لوگوں کو پکڑ لے گئے۔

- Advertisement -

انکا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دینے والے ووٹرز کو لاہور میں ذلیل کر رہے ہیں۔

دھاندلی بھٹو نے بھی کی تھی اس کا جو انجام ہوا اسے مت بھولیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ سیاست میں ہارنے سے زیادہ بری بات دھونس، دھاندلی، غنڈہ گردی اور انارکی پھیلانا ہے۔ قوم کے جذبات کی توہین نہ کی جائے،پہلے ہی منی لانڈروں کی ڈسی ہوئی قوم، اور کرپشن کی ڈسی ہوئی قوم کی امپورٹڈ حکومت سے نفرت انتہا پر ہے۔ واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے گزشتہ روز کہا کہ 17جولائی سیاسی گھمسان کی جنگ کا دن ہے۔
اگردھاندلی ہوئی،جھرلو پھرا تو سیاسی آگ پورے ملک میں پھیل جائے گی۔ شیخ رشید نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت لانےکا مقصد 45 دن میں سب کو معلوم ہوجائے گا۔ اسحاق ڈار اور نوازشریف کوملک میں آنے سے کس نے روکا ہے۔ پنجاب میں ضمنی انتخاب کا نتیجہ سیاسی منظرنامہ بدل سکتا ہے۔ حکومت صرف اپنے کیسسز ختم کروا رہی ہے۔ مہنگائی کی شرح 34 فیصد بڑھ گئی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] مبینہ غبن کیس میں اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کو 15 جولائی کو طلب کر […]

  2. […] آباد(مسائل نیوز)عدالت نے انا شیخ کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.