MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

لاہور:نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے گھر چوری کی واردات

1 235

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے گھر چوری کی واردات ہو گئی،چور 40 لاکھ مالیت کے زیورات،گھڑیاں اور ہیرے لے اڑے۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے گھر چوری کی واردات ہو ئی ہے۔ پولیس نے ڈاکٹر عدنان کے بیان پر چوری کی واردات کا مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ڈاکٹر عدنان کی فیملی بیرون ملک جبکہ ملازمین چھٹی پر تھے۔
چور 40 لاکھ مالیت کے زیورات،گھڑیاں اور ہیرے لے گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔ واضح رہے کہ یہ وہی ڈاکٹر عدنان ہیں جب نواز شریف پاکستان میں مقیم تھے تو انکا علاج معالجہ کرتے تھے،نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کے معاملے پر ڈاکٹر عدنان میڈیا کی خبروں کی بھی زینت بنے رہے تھے۔

- Advertisement -

نواز شریف کی طبعیت خراب ہونے کی صورت میں وہی انکی دیکھ بھال کرتے تھے۔

خیال رہے کہ 2019 میں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان ان کی طبیعت کو تشویشناک قراردیتے رہے تھے۔ ڈاکٹر عدنان نے اس وقت کہا تھا کہ تمام کوششوں کے باوجود نوازشریف کی حالت بدستور تشویشناک ہے اور ان کے علاج کے نتیجے میں مزید طبی مشکلات پیدا ہورہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو جان بچانے والی ادویات دی جارہی ہیں اور ان کی جان بچانے کے لیے انتہائی نگہداشت کی جارہی ہے۔
ان کی حالت کو دیکھتے ہوئے ہنگامی نوعیت کے اقدامات درکار ہیں۔ ڈاکٹر عدنان کے مطابق اسٹیرائیڈز لگانے کے باوجود نوازشریف کے پلیٹیلیٹس کی تعداد پوری نہیں ہورہی، پلیٹیلیٹس کی تعداد اس سطح پر نہیں آرہی جہاں نوازشریف کی جان کو خطرہ نہ رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پلیٹیلیٹس کی مقدارمناسب سطح پرنہ ہونےسے ہارٹ اٹیک، اسٹروک اوربلیڈنگ کاخطرہ موجود ہے۔ اس کے برعکس آج صبح موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت میں بہتری آنا شروع ہو گئی تھی۔ واز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)سابق وزیراعظم نواز شریف نے پنجاب کے ضمنی انتخابات کے نتائج کو (ن) لیگ کے سخت […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.