پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید الاضحیٰ کب ہوگی؟
پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید الاضحیٰ کب ہوگی؟
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عالمی فلکیاتی ادارے نے ذی الحج 1444 ہجری کے چاند سے متعلق تحقیقات کیں جس کے بعد تفصیلی بیان جاری کیا ہے۔عالمی فلکیاتی مرکز کے مطابق متعدد عالم اسلام میں عید الاضحیٰ 28 جون کو ہونا ممکن نہیں ہے۔ماہرین کے مطابق وہ ممالک جہاں 18 جون بروز اتوار کو 29 ذی القعد ہے، وہاں یکم ذی الحج پیر 19 جون کو ہوگی اور عید الاضحیٰ بدھ 28 جون کو ہوگی۔
- Advertisement -
امکان ہے کہ پاکستان میں یکم ذی الحج منگل 20 جون یا بدھ 21 جون کو ہو، اگر ایسا ہوا تو پاکستان میں عید الاضحیٰ جمعرات 29 جون یا جمعہ 30 جون کو ہونے کا امکان ہے۔پاکستان میں 18 جون کو 28 ذی القعد ہوگی اور چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پیر 19 جون یعنی 29 ذی القعد کو ہوگا۔دوسری جانب دیگر اسلامی ممالک میں اتوار 18 جون کو چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے گی لیکن مشکل ہے کہ چاند نظر آئے، مشرقی ممالک میں 18 جون بروز اتوار کو چاند نظر آنا تقریباً ناممکن ہے اسی لیے ان ملکوں میں عید 29 جون کی ہوگی۔
الأربعاء 28 يونيو أول أيام عيد الأضحى المبارك في غالبية دول العالم الإسلامي
ستتحرى معظم دول العالم الإسلامي هلال شهر ذي الحجة يوم الأحد 18 يونيو 2023م، الموافق 29 ذو القعدة 1444 هـ، وفي ذلك اليوم فإن رؤية الهلال ممكنة بصعوبة باستخدام التلسكوب من وسط وغرب العالم الإسلامي، وعليه… pic.twitter.com/mYUN9h1enO
— مركز الفلك الدولي (@AstronomyCenter) June 11, 2023
[…] عید الاضحیٰ پر موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی […]