MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کوئٹہ میں پانی کی قلت، ٹینکر مافیا من مانے دام پر پانی فروخت کرنے لگا

0 212

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) کوئٹہ میں پانی کی قلت کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کرگیا ٹینکر مافیا نے پانی کے ٹینکروں کے من مانے ریٹس وصول کرنے شروع کردئیے، بروری کے علاقے میں ایک ٹینکر پانی کی قیمت تین ہزار روپے تک پہنچ گئی ضلعی انتظامیہ ٹینکر مافیا کے سامنے بے بس ہے۔ کوئٹہ میں موسم گرما کے باعث پانی کی قلت شہریوں کیلئے سب سے اہم مسئلہ بنی ہوئی ہے گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے کی وجہ سے شہر میں پانی کی ضرورت چھ کروڑ گیلن سے تجاوز کرچکا ہے واسا اپنے ٹیوب ویلز سے بمشکل ڈھائی کروڑ گیلن پانی مہیا کر رہا ہے، ساڑے تین کروڑ گیلن کی کمی کو نجی واٹر ٹینکر پورا کرتے ہیں، چھ ماہ قبل سابق ڈپٹی کمشنر نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں پانی کے ٹینکرز کی ریٹ مقرر کئے تھے لیکن پانی کی ضرورت بڑھتے ہر ٹینکر مافیا نے پانی کے ریٹس میں من مانا اضافہ کردیا ہے بروری کے علاقے میں نجی ٹینکر مالکان ایک ٹینکر پانی کے تین ہزار روپے تک وصول کررہے ہیں۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.