MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ٹرین میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کیس میں انتہائی اہم انکشاف سامنے آ گیا

1 245

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز) بہاء الدین زکریا ایکسپریس میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے کیس میں ملزمان کی جانب سے اجتماعی زیادتی کی ویڈیو بنانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کراچی کی عدالت میں بہاء الدین زکریا ایکسپریس میں خاتون سے مبینہ زیادتی کیس کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے مبینہ اجتماعی زیادتی کی ویڈیو بھی بنائی تھی، ملزمان کے موبائل فون اور ویڈیوز برآمد کرنی ہیں۔
عدالت نے گرفتار 5 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 2 دن کی توسیع کر دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 28 مئی کو ملتان سے کراچی آنے والی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی،گرفتار ملزمان میں محمد زاہد،عاقب منیر، ذوہیب، عامر رضا اور عبد الحفیظ شامل ہیں۔

- Advertisement -

ملزمان کے خلاف سٹی ریلوے تھانے میں مقدمہ درج ہے۔ متاثرہ خاتون عدالت میں دو ملزمان کو شناخت بھی کرچکی ہے۔

پولیس نے شناخت پریڈ کے لیے ملزم کے ہمراہ دس ڈمی ملزمان پیش کیے تھے۔ متاثرہ خاتون نے عدالت میں بیان دیا کہ ملزمان نے 27 مئی کو زکریہ ایکسپریس میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد عدالت نے شناخت پریڈ کی رپورٹ کو مقدمے کا حصہ بنا دیا۔قبل ازیں یلوے پولیس نے ٹرین میں خاتون سے زیادتی کے ملزمان کا ڈی این اے کرانے کا فیصلہ کیا ، آئی جی ریلویز فیصل شاہکار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ٹرین میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعے کے الزام میں 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ، ملزمان کارروائی کا سن کر چھپ گئے تھے ، جن میں سے 2 ملزمان نے اپنا موبائل فون بھی بند کردیا تھا اس صورتحال میں ملزمان کی گرفتاری ایک چیلنج تھا جس کے باوجود تینوں ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور گرفتار کیے گئے ملزمان کا ڈی این اے کرایا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) اجتماعی زیادتی کیس، نجی کمپنی نے زکریا ایکسپریس چلانے کا معاہدہ ختم کر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.