پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مجموعی طور پر 30 فیصد اضافہ کیے جانے کا امکان
لاہور(مسائل نیوز) پنجاب کے سرکاری ملازمین کے لیے نئے مالی سال کے بجٹ میں بڑی خوشخبری کا امکان ہے۔ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مجموعی طور پر 30 فیصد اضافہ کیے جانے کا امکان ہے۔ذمہ دار ذرائع کے مطابق پیش کردہ صوبائی بجٹ میں 15 فیصد اضافی تنخواہ کے ساتھ ساتھ 15 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس دیا جائے گا۔
پنجاب حکومت اسپیشل الاؤنس کے نام کے ساتھ ڈسپیرٹی الاؤنسس دے گی۔ڈسپیرٹی الاؤنس صرف مخصوص سرکاری محکموں کے ملازمین کو ہی ملے گا۔پنجاب کے بجٹ میں وفاق کی طرز پر 5 فیصد پنشن بھی بڑھائی جائے گی۔یکم اپریل سے وزیراعظم کے اعلان کے مطابق پینشن پر 10 فیصد اضافہ ہو سکتا ہے لیکن پنشن میں 10 فیصد کے اضافے کا فیصلہ کابینہ کی منظوری سے مشروط ہے۔
- Advertisement -
ذرائع کے مطابق وفاق کی طرز پر صوبہ پنجاب میں تمام ایڈہاک ریلیف تنخواہوں میں ضم ہوں گے۔قبل ازیں بتایا گیا کہ پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں وفاق کی طرز پر اضافے کا فیصلہ کیا ہے، محکمہ خزانہ پنجاب کا کہنا ہے کہ کم وسیلہ افراد کو بجلی کے بلوں کی ادائیگی میں خصوصی رعایت دی جائے گی، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جارہا۔
ہم نیوز کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جارہا، کم وسیلہ افراد کو بجلی کے بلوں کی ادائیگی میں خصوصی رعایت دی جائے گی، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن سے متعلق وفاقی حکومت کے طرز پر فیصلہ کیا گیا، صوبائی محصولات میں دی گئی رعایت برقرار رکھی جائے گی، آٹے کی کم قیمت پر دستیابی سے متعلق سہولت پیکج جاری رکھا جائے گا۔
مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ مشکل معاشی حالات میں ہمارے بجٹ کا محور عام آدمی کو ریلیف دینا ہے، لوگوں کی زندگی میں آسانی لانے کیلئے آوٹ آف باکس اقدامات کررہے ہیں، بجٹ میں غریب لوگوں پر کسی قسم کا بوجھ نہیں ڈالا جائے گا، ملک معاشی بحران سے گزر رہا ہے، صورتحال بہتری کی جانب لے کر جانے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔
[…] نیوز)کوئٹہ سمیت بلوچستان میں آٹے کا بحران برقرار صوبائی حکومت نے صوبے میں آٹے کی کمی دور کرنے کیلئے […]
[…] اور نگزیب نے سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری […]