MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

گوادر/پسنی میں کروڑوں کی مالیت کے غیر قانونی ٹرالروں کا معاملہ ، غریب ماہی گیروں کے ساتھ ناانصافی اور پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان ساجد ترین ایڈووکیٹ کا اہم حکم

1 260

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)چند روز قبل پسنی میں محکمہ فشریز کی جانب سے 2 بڑے ٹرالر پکڑے گئے تاہم ان کے خلاف عدالت میں چالان پیش نہیں کیا گیا اور چالان جمع کرانے میں صرف ایک دن رہ گیا تھا ، اگر وہ چالان بروقت جمع نہ کرائے جاتے تو ٹرالر عدالت سے بری ہو جاتے۔

یہ بات پراسیکیوٹر جنرل ساجد ترین کے علم میں آئی تو انہوں نے فوری طور پر گوادر میں محکمہ پراسیکیوشن کو جلد از جلد چالان پیش کرنے کا حکم دیا جس کے بعد ان غیر قانونی ٹرالروں کے خلاف چالان جمع کرائے گئے جن میں کروڑوں مالیت کی مچھلیاں تھیں۔

- Advertisement -

ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ غیر قانونی ٹرالرز کا معاملہ انتہائی سنگین ہے جہاں گوادر، پسنی، اورماڑہ میں ہزاروں غریب ماہی گیر اس کی وجہ سے بے روزگار ہو رہے ہیں۔

پراسیکیوٹر جنرل ساجد ترین نے مزید کہا کہ بلوچستان کے عوام کی خدمت کرتا رہوں گا۔
چاہے وہ بلوچستان کا بلوچ ہو، پشتون ہو، ہزارہ ہو، ستٹلر ہو یا کوئی اور بلا تفریق سب کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] کے شہر پسنی سے تعلق رکھنے والی آرٹسٹ شبینہ محمد سلیم کے بنائے ہوئے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.