MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان ریلوے کاعید الفطر کے موقع پر 5اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

0 220

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)پاکستان ریلوے نے عید الفطر کے موقع پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیاہے۔ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق عید منانے آبائی علاقے جانے والے مسافروں کے لیے 18 اپریل 2023 سے یہ خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ترجمان پاکستان ریلوے نے بتایا ہے کہ پہلی عید اسپیشل ٹرین 18 اپریل کو کراچی تا پشاور، جبکہ دوسری ٹرین بھی اسی روز کوئٹہ تا راولپنڈی چلائی جائے گی۔تیسری عید اسپیشل ٹرین 19 اپریل کو کراچی تا لاہور، چوتھی ٹرین 26 اپریل کو راولپنڈی تا کوئٹہ جبکہ پانچویں ٹرین 27 اپریل کو لاہور تا کراچی چلائی جائے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.