MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سپریم کورٹ نے شازیہ مری کی جعلی ڈگری کا کیس سندھ ہائیکورٹ کو بھجوا دیا

0 185

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)سپریم کورٹ نے شازیہ مری کی جعلی ڈگری کی بنیاد پر نااہلی کا کیس سندھ ہائیکورٹ کو بھجوا دیا،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ہائیکورٹ میں جاری کیس میں سپریم کورٹ مداخلت نہیں کر سکتی۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیو ز کے مطابق سپریم کورٹ میں وفاقی وزیر شازیہ مری کی جعلی ڈگری کی بنیاد پر نااہلی کیس کی سماعت ہوئی، وکیل درخواست گزار نے کہاکہ جعلی ڈگری کو اپناثابت کرنے کیلئے شازیہ مری نے 2002 میں جھوٹا شناختی کارڈ بھی بنوایا۔

چیف جسٹس نے کہاکہ شازیہ مری 10 مرتبہ ممبر قومی اسمبلی منتخب ہو چکی ہیں، کیا 2002 ، 2007 ،2013 اور2018 میں منتخب ہونے کے بعد یہ دعویٰ بنتا ان کی جعلی ڈگری ہے؟

- Advertisement -

جسٹس عائشہ ملک نے کہاکہ کیا ثبوت ہے کہ شازیہ مری کی ڈگری جعلی ہے؟وکیل درخواست گزار نے کہاکہ شازیہ مری نے تاریخ پیدائش پہلے 1972 ، جعلی ڈگری کے بعد بدل کر 1975 کر ڈالی ، چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کے مطابق تو یہ بہت خوبصورت حادثہ ہے ایک اور شازیہ مری ولد عطا مری ہے،کیا آپ نے لیاری والی دوسری شازیہ مری کو عدالت سے سمن کرایا؟

جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ جعلی ڈگری پر شازیہ مری کی نااہلی کا معاملہ سندھ ہائیکورٹ میں زیرالتوا ہے ،وکیل نے کہاکہ الیکشن ٹریبونل نے شازیہ مری کے خلاف نااہلی کی کارروائی ختم کردی ہے، جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ سندھ ہائیکورٹ میں جاری کیس میں فریق بن جائیں ۔

سپریم کورٹ نے شازیہ مری کی جعلی ڈگری کا کیس سندھ ہائیکورٹ کو بھجوا دیا،عدالت نے کہاکہ ہائیکورٹ میں پہلے سے شازیہ مری کی جعلی ڈگری کی بنیاد پر نااہلی کا کیس زیرسماعت ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ ہائیکورٹ میں جاری کیس میں سپریم کورٹ مداخلت نہیں کر سکتی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.