MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

خاتون جج دھمکی کیس؛ عمران خان آج پیش نہیں ہوئے تو وارنٹ جاری کردوں گا، جج

3 213

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے جج نے ریمارکس دیے کہ آج اگر عمران خان عدات نہیں آتے تو وارنٹ جاری کر دوں گا۔

عمران خان کے خلاف خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ سول جج رانا مجاہد رحیم کی عدالت میں عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھہ پیش ہوئے۔

- Advertisement -

سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر عمران خان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔
جج نے ریمارکس دیے کہ آج اگر عمران خان نہیں آتے تو وارنٹ جاری کر دوں گا، عدالتی اوقات کے دوران عمران خان آج نا آئے تو ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دوں گا۔

عدالت نے 12:30 تک سماعت میں وقفہ کر دیا ہے۔

عمران خان کو کیس کی کاپیاں دینے کے لیے عدالت نے آج طلب کر رکھا ہے، عمران خان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] آباد(مسائل نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے جج دھمکی کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عمل […]

  2. […] آباد(مسائل نیوز) خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کو عدالت […]

  3. […] وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خاتون جج دھمکی کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے گئے۔نجی ٹی وی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.