MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بھارتی طیارے میں مسافر انتقال کر گیا، کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

0 187

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)بھارتی ایئر لائن کے طیارے نے کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق ایک مسافر کی طبیعت ناسازی پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دی، پرواز کا مسافر لینڈنگ سے قبل ہی دوران پرواز انتقال کر گیا۔ذرائع نے کہا ہے کہ بھارتی ایئر لائن کے کپتان نے میڈیکل ایمرجنسی کی اطلاع دی، سی اے اے اور وفاقی وزارت صحت کے ڈاکٹرز نے مسافر کو چیک کیا، 60 سالہ مسافر عبداللّٰہ لینڈنگ سے قبل ہی انتقال کر چکا تھا۔سول ایوی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر نائیجیریا کا شہری ہے، بھارتی ایئر لائن کی پرواز نئی دہلی سے دوحہ جا رہی تھی۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ سی اے اے اور وزارت صحت کے ڈاکٹرز نے مسافر کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کر دیا، بھارتی طیارہ واپس اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.