MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیرداخلہ کو علم نہیں کس تنظیم پر پابندی ہے، عبدالغفورحیدری

0 375

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)جے یو آئی (ف) کے سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے وزیرداخلہ کو علم نہیں کس تنظیم پر پابندی ہے۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی کوئٹہ ائیرپورٹ پر اچانک ملاقات ہوئی جس میں مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ گزشتہ روز آپ کے کہنے پر پارلیمنٹ لاجز میں تماشہ لگا۔انہوں نے کہا کہ آپ کی ایما پر چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال ہوا، آپ کی ہدایت پر ہمارے معزز ممبران کو گرفتار کیا گیا، آپ نے کھا انصارالاسلام پر پابندی ہے، افسوس کی بات ہے وزیرداخلہ کو علم نہیں کس تنظیم پر پابندی ہے اور کس پر نہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.