MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان ڈائمنڈ جوبلی مارشل آرٹس فیسٹیول اختتام پزیر”بلوچستان کی پہلی پوزیشن،سیکرٹری کھیل عمران گچکی دست مبارک سے انعامات تقسیم کیے۔

2 518

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز )محکمہ کھیل حکومت بلوچستان نے ریکارڈ نیشنل سپورٹس ایونٹس کا انعقاد کوئٹہ میں ھو،
آل پاکستان مارشل آرٹس فیسٹیول میں کھلاڑیوں کا جوش و جزبہ نظر آیا کہ کھیلوں کی بہترین سرگرمیوں میں نوجوان نسل بھرپور حصہ لے رہی ہے،
ان خیالات کا اظہار سیکرٹری کھیل عمران گچکی نے پاکستان ڈائمنڈ جوبلی مارشل آرٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی،
تفصیلات کے مطابق محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کی تعاون اور پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن کے زیراہتمام تین روزہ آل پاکستان مارشل آرٹس فیسٹیول کامیابی سے اختتام پزیرہوگئی،
بلوچستان نے پہلی پوزیشن حاصل کیا،سندھ کی دوسری اور پنجاب کی تیسری پوزیشن رہی، شاندار اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری کھیل حکومت بلوچستان عمران گچکی تھے،
گیسٹ آف آنر چیئرمین ہلال احمر بلوچستان عبدالبار بڑیچ تھے،اس موقع پر ڈائریکٹر پی ایس بی کوئٹہ سینٹر عمران یوسف،سابق ڈائریکٹر یوتھ آفیئرز و چیئرمین بلوچستان ووشو محمدافضل سلہری،نوابزادہ ہارون رئیسانی،انٹرنیشل جج ریفری و باکسر عبداللہ رند،سیکرٹری بلوچستان فٹبال حاجی سعیداحمدتکو،محمد ایوب،سیکرٹری بلوچستان باکسنگ سیدحفیظ آغا،اور تماشائیوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھیں۔سیکرٹری کھیل عمران گچکی نے کامیاب آل پاکستان مارشل آرٹس فیسٹیول کے انعقاد پر آرگنائزنگ کمیٹی کو مبارکباد پیش کی،آخر میں مہمان خصوصی نے تمام کھلاڑیوں اور آفیشل کیلئے ڈنر کا اعلان کیا،اور اس امید کا اظہارکرتے ہوئے سیکرٹری نے کہاکہ دیگر صوبوں سے آئیں کھلاڑیوں نے کوئٹہ کے بہترین ماحول اور موسم کو انجوائی کیاہوگا۔انشاءاللہ مستقبل قریب میں بھی اسطرح کے ایونٹس کا انعقاد کوئٹہ میں کریں گے۔پاکستان کک باکسنگ فیڈریش کے صدر سمیع اللہ کاکڑ،حاجی منان آغا نے مہمانان گرامی کو خصوصی سونیئر پیش کیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] نیوز)پاکستان ہلال احمر کی طرف سے جعفر آباد میں 200 متاثرہ گھرانوں میں امدادی […]

  2. […] بزنجو کی خصوصی ہدایت پر وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری عمران گچکی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کوئٹہ شہر کے ٹریفک کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.