MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

قبائلی عمائدین کا دہشتگردی کے خلاف ایف سی بلوچستان نارتھ کے ساتھ تعاون اور یکجہتی کا اظہار ۔

1 245

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سبی(مسائل نیوز)فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کے زیراہتمام تلی میں قبائلی عمائدین کا جرگہ۔

فرنٹیئر کور (نارتھ) سبی سکاﺅٹس کی جانب سے تلی میں پرامن بلوچستان جرگہ منعقد کیا گیا۔ جرگے میں مقامی قبائلی عمائدین نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں شرکاء نے شہداء سبی میلہ کی قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ پرامن بلوچستان جرگہ میں امن و امان کے قیام ، دہشتگردی کیخلاف سیکیورٹی فورسز کے ساتھ بھرپور تعاون، ناخوشگوار واقعات کی روک تھام، سیکیورٹی فورسز کو مشکوک افراد اور مشکوک سرگرمیوں کی بروقت اطلاع، قبائلی تنازعات کا جرگے کے ذریعے خاتمہ، پو لیو مہم کے دوران ٹیموں کے ساتھ تعاون، تعلیمی سرگرمیوں، کھیلوں اور معاشی سرگرمیوں کی بحالی کیلئے کارگر اقدامات پر غور و خوض کیا گیا۔

- Advertisement -

قبائلی عمائدین کا دہشتگردی کے خلاف ایف سی بلوچستان نارتھ کے ساتھ تعاون اور یکجہتی کا اظہار ۔

پرامن بلوچستان جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی عمائدین نے علاقے میں بدامنی کے خاتمے کیلئے فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔ جرگے میں قبائلی عمائدین کو فرنٹیئر کور کی جانب سے تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات، سماجی شعبوں میں عوام کی بہتری اور ترقی کیلئے فلاحی اقدامات اور امن و امان کے قیام کیلئے ایف سی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ جرگے کے آخر میں مقامی عمائدین نے فرنٹیئر کور بلوچستان( نارتھ) کی جانب سے امن و امان کے قیام اور فلاحی اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] ایف سی بلوچستان نارتھ نے قلعہ سیف الله کے علاقے خوشنوب میں ریسکیو آپریشن کرتے ہوۓ سیلابی ریلے میں بہنے والوں کی 5 لاشیں برآمد کرلی جن میں چار خواتین اور 1 بچے کی لاشیں شامل ہے۔ ایف سی اور سول انتظامیہ کی جانب سے 25 سے زائد خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.