MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتمادضابطہ کے مطابق قراردے دی

0 256

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتمادضابطہ کے مطابق قراردے دی۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد اور ریکوزیشن پر اراکین کے دستخطوں کی تصدیق کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔ قومی اسمبلی ذرائع کا کہنا ہے کہ ریکوزیشن اور تحریک عدم اعتماد پر کسی بھی رکن کے دستخط مشکوک یا رول آف سائن کے خلاف نہیں نکلے، جس کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ضابطہ کے مطابق قرار دے دی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ قومی اسمبلی شعبہ قانون سازی نے تمام

- Advertisement -

ضوابط پورے کرنے کے بعد فائل اسپیکر کو بھجوا دی ہے، اور ساتھ ہی اسپیکر قومی اسمبلی کو 22 مارچ سے قبل کسی بھی دن اجلاس بلانے کی تجویزدے دی گئی ہے۔ذرائع قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ اجلاس بلانا ایک آئینی تقاضا ہے جس سے انحراف نہیں کیا جاسکتا، پہلا مرحلہ ریکوزیشن پر دستخطوں کی تصدیق اور دوسرا عدم اعتماد کی تحریک پر دستخطوں کی تصدیق کا تھا، دونوں مراحل مکمل ہونے اور تحریک کے ضابطہ کے مطابق ہونے کا جائزہ لیا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.