MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حیدر آباد کے نجی اسکول میں طالبہ تیسری منزل سے کود گئی ، سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی

0 201

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)حیدرآباد کے نجی اسکول میں طالبہ کے تیسری منزل سے گرکر جاں بحق ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے، طالبہ کی چھت سے گرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں طالبہ کو تیسری منزل پر کوریڈور کی دیوار کے

- Advertisement -

ساتھ کھڑا دیکھا جاسکتا ہے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی گیلری کی دیوار پر چڑھ جاتی ہے، کوریڈور میں ایک شخص طالبہ کو دیوار سے نیچے اترنے کا کہتا ہے۔بعد ازاں ویڈیو میں طالبہ کو اسکول کی تیسری منزل سے نیچے گرتے دیکھا جا سکتا ہے۔واقعہ حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد کے نجی اسکول میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق طالبہ کی لاش کو اسپتال پہنچادیا گیا اورپوسٹ مارٹم کرنے کیلئے لیٹربھی جاری کر دیا گیاہے۔ لڑکی کے والد کی اجازت کے بعد پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔پولیس کے مطابق بچی کے والدین اور اسکول کی انتظامیہ نے مؤقف دینے سے انکار کردیا ہے جبکہ اسکول پرنسپل صحافیوں سے بات کیے بغیر اسپتال سے روانہ ہوگئیں۔دوسری جانب وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ نے اسکول میں بچی کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.