MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

امید کا دامن نہ چھوڑیں،زخموں کا مداوا بننا جاری رکھیں گے، ترک خاتون اول

0 195

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

انقرہ (مسائل نیوز)ترک خاتون اول امینہ ایردوان نے کہا ہے کہ ہم مل کر امید کا دامن تھامے رکھے گے،امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والوں کی تہہ دل سے مشکور ہوں۔ امینہ ایردوان نے سوشل میڈیا پر ضلع دیار بکر اور شانلی عرفا میں زلزلہ زدگان سے ملاقاتوں کی تصاویر شائع کی ہیں۔ امینہ ایردوان نے کہا کہ زلزلہ زدگان کا درد ہمارا سانجھا درد ہے ،مجھے یقین ہے کہ ان زخموں کا مداوا بننا اور امید کا دامن تھامنا جاری رکھیں گے،میں امدادی کاموں میں حصہ لینے والے تمام افراد کی تہہ دل سے مشکور ہوں۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ترکیہ میں آنے والے زلزلے کے بعد ملبے تلے دبے افراد کو بچانے کیلیے امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.