MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ، 13جنوری 2026 کو فی تولہ کتنے میں دستیاب؟

0 44

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔ پیر کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں ساڑھے 7ہزار سے بھی زائد کے اضافے کے ساتھ سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 81ہزار کے قریب جا پہنچی۔سونے کی گزشتہ روز جاری کردہ قیمت آج دوپہر تک برقرار رہے گی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 700روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 80 ہزار 962 روپے ہوگئی۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے اعتراف کیا ہے کہ سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ 24قیراط کے حامل 10گرام سونے ک قیمت میں بھی ساڑھے 6ہزار روپے سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10گرام سونے کی قیمت 6ہزار602روپے کے اضافے کے ساتھ 4لاکھ 12 ہزار 347روپے ہوگئی، جبکہ سونے کی قیمتوں میں یہ اضافہ بین الاقوامی مارکیٹ کی صورتحال کا عکاس ہے۔

- Advertisement -

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 77 ڈالرز فی اونس کا اضافہ ہوا جس سے سونے کی نئی قیمت 4 ہزار 586 ڈالرز فی اونس ہوگئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے باعث پاکستان میں بھی سونا اور چاندی مہنگی ہوگئی۔

مقامی مارکیٹ میں 24قیراط کی حامل چاندی کی فی تولہ قیمت 430 روپے کے اضافے کے ساتھ 8 ہزار 895 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی 369 روپے کے اضافے کے ساتھ 7 ہزار 626 روپے ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔ ہفتے کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 500 روپے سے بھی زائد کا اضافہ ہوا تھا جبکہ چاندی بھی مہنگی ہوگئی۔

آل پاکستان صرافہ، جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 73 ہزار 262 روپے کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.