MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ذمہ داری لینے والوں کو کچا کام نہیں کرنا چاہیے تھا، پنجاب اسمبلی معاملے پر نوازشریف کی تسلی نہ ہو سکی

0 459

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد /لاہور (مسائل نیوز)پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف نے (ن)لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنا ء اللہ کو اس معاملے پر تین بار فون کیا۔ذرائع کے مطابق اعتماد کے ووٹ سے پہلے اور بعد میں نواز شریف نے رانا ثنا اللہ کو تین بار فون کیا۔نواز شریف کے قریبی ذرائع کے مطابق پارٹی قائد کا رانا ثنا اللہ کو کہنا تھا پنجاب کی پارلیمانی کمیٹی کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا، ذمہ داری لینے والوں کو کچا کام نہیں کرنا چاہیے تھا۔ذرائع کے مطابق رانا ثنا ء اللہ نے کہاکہ پارلیمانی کمیٹی کے ارکان کی یقین دہانی پر ہم نے مؤقف تبدیل کیا، پارٹی تو اپنے مؤقف پر قائم تھی کہ اسمبلی ٹوٹنے دیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.