MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پنجاب اسمبلی تحلیل کیے جانے کے اعلان پر ہاشم ڈوگر کا دلچسپ ٹویٹ

1 199

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی جانب سے صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے ٹوئٹرپر وزیراعلی کی جانب سے ارسال کردہ سمری کا عکس شیئرکرتے ہوئے اس کے موصول ہونے کی باضابط تصدیق کردی ہے‘آئین کے مطابق اگر گورنر48 گھنٹوں سے پہلے اسمبلی تحلیل نہیں کرتے تو اسمبلی خود بخود 48 گھنٹوں میں تحلیل ہوجائے گی.پنجاب اسمبلی تحلیل کیے جانے کے اعلان پر صوبائی وزیر آبپاشی کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انتہائی ا دلچسپ ٹویٹ کیا۔
ہاشم ڈوگر نے کہا کہ میں اور حنا پرویز بٹ دونوں ہی ممبر صوبائی اسمبلی نہیں رہے۔
۔ خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کی جانب سے گورنر پنجاب کو جاری مختصر ایڈوائس میں کہا گیا کہ ”میں پرویز الہٰی، وزیراعلیٰ پنجاب آپ کو ایڈوائس کر رہا ہوں کہ پنجاب کی صوبائی اسمبلی تحلیل کردیں“ چوہدری پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی نے سابق وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرکے ٹوئٹ میں کہا کہ وعدہ پورا کیا گیا ہم آپ کو جلد وزیراعظم کی کرسی پر دیکھ سکیں انہوں نے بھی اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس کا عکس اپنے ٹوئٹ میں شیئرکیا ہے. وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس ایوان کی جانب سے ان کو اعتماد کا ووٹ دیے جانے کے بعد جاری کی گئی ہے اور ایڈوائس پر دستخط کرنے سے قبل انہوں نے زمان پارک میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی ‘معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روزوزیراعلی چوہدری پرویزالہی نے عمران خان سے تین ملاقاتیں کی ہیں.

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز) سابق وزیر داخلہ پنجاب کرنل ہاشم ڈوگر نے وزیراعظم شہباز شریف کو انوکھا چیلنج دے دیا۔انہوں نے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.