کراچی(مسائل نیوز)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہی کرانے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردِعمل دیا ہے۔ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں ابہام ہے،الیکشن کمیشن کا تحریری فیصلہ آیا تو معاملے کو دیکھیں گے۔ وزیر اطلاعات سندھ کا اے آر وائے نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نوٹیفکیشن جاری کرنے یا واپس کرنے کا اختیار سندھ حکومت کا ہے۔
ایم کیو ایم کے تحفظات کو مدِنظر رکھتے ہوئے سندھ حکومت نے اختیارات کا استعمال کیا جبکہ آڈیننس لانے کے حوالے سے میرے پاس کوئی اطلاع نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئین اور قانون کے تحت احتجاج کرنا جماعت اسلامی کا حق ہے،سندھ حکومت نے آئین و قانون کے تحت اختیارات کو استعمال کیا جبکہ جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ کراچی اور حیدر آباد کے عوام کی کامیابی ہے۔
کراچی کیخلاف بہت سازشیں ہو رہی ہیں،آرڈیننس لائیں گے تو عدالتوں اور سڑکوں پر مقابلہ کریں گے۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہی ہوں گے۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا،الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہی ہوں گے۔اجلاس میں سندھ کی درخواست اور نوٹیفکیشنز پر غور کیا گیا۔ یہ بھی خیال رہے کہ سندھ حکومت نے کراچی،حیدر آباد، دادو میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے نئی حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن بھی واپس لے لیا۔
Get real time updates directly on you device, subscribe now.
1 Comment
Leave A Reply
Cancel Reply
[…] آباد(مسائل نیوز) الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا سندھ حکومت کا فیصلہ […]