MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نادرا نے بزرگ شہریوں کی انگلیوں کے نشانات کے مسئلے کا حل نکال لیا

0 333

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مکوآنہـ(مسائل نیوز)نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے بزرگ شہریوں کی انگلیوں کے نشانات کی تصدیق میں پیش ا?نے والے دیرینہ مسئلے کا جدید ترین حل متعارف کرادیا۔60 سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کو بالخصوص بینکوں میں بائیومیٹرک تصدیق میں مشکل پیش ا?نے کی صورت میں ان سے چند خفیہ سوالات پوچھے جائیں گے جن کے درست جوابات دینے پر ان کی تصدیق فوری کر دی جائے گی۔بزرگ شہریوں کے لیے نادرا تصدیق سروس کے ا?غاز کے سلسلے میں نادرا ہیڈکوارٹرز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین نادرا محمد طارق ملک نے پاکستان کی مایہ ناز ادبی شخصیات پروفیسر فتح محمد ملک، کشور ناہید، افتخار عارف اور انور مسعود کے ہمراہ سروس کا افتتاح کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.