کوئٹہ (ویب ڈیسک)وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی میں 804 مختلف خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی ہے
- Advertisement -
وزیراعلئ نے یہ منظوری محکمہ ایس اینڈ جی اے کی بھجوائی گئی سمری پر دی وزیراعلئ بلوچستان کا یہ اقدام بے روزگاری کے خاتمے کے حکومتی ایجنڈہ کا حصہ ہے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی میں 2011 کے بعد بھرتیاں نہیں ہوئی ہیں وزیراعلئ بلوچستان نے سیکریٹری ایس اینڈ جی اے ڈی کو فوری طور پر بھرتیوں کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کی ہے
انہوں نے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ بھرتیوں کا عمل صرف اور صرف میرٹ اور اہلیت کی بنیاد پر کیا جاۓ تاکہ بھرتی کے عمل میں کسی حق دار کی حق تلفی نہ ہو ۔