MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ملک کی جنگ لڑ رہا ہوں کوئی ذاتی مفاد نہیں،وزیراعظم

0 283

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلا س میں وزیر دفاع گیس کے معاملے پر برس پڑے اور وزیراعظم سے کہا ہے کہ آپ کو وزیراعظم ہم نے بنوایا ہے، خیبرپختونخوا میں گیس پر پابندی ہے، گیس بجلی ہم پیدا کرتے ہیں اور پِس بھی ہم رہے ہیں، اگر آپ کا یہی رویہ رہا تو ہم ووٹ نہیں دے سکیں گے جس پر وزیر اعظم نے بھرپور جواب دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بلیک میل نہیں ہوگا ،

- Advertisement -

ووٹ نہیں دینا تو نہ دو، ملک کی جنگ لڑ رہا ہوں کوئی ذاتی مفاد نہیں، میرے کارخارنے نہیں،میری کوششیں ملکی مفاد کی خاطر ہیں۔ بدھ کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے ٹیکس منی بجٹ میں ترامیم پر گفتگو ہوئی، ایم کیو ایم کے ارکان نے کہا کہ بنیادی اشیاءضروریہ پر ٹیکس نہ لگائیں جس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں عوام کی مشکلات کا اندازہ ہے، کوئی ایسا اضافی ٹیکس نہیں لگائیں گے جس سے عوام پر بوجھ پڑے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں ضمنی مالیاتی بل کی منظوری اوراجلاس کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی گئی تاہم ضمنی بجٹ پر پارٹی اراکین کو اعتماد میں لینے کےلئے بلایا گیا اجلاس میں معاملہ مزید بگڑ گیا، پرویز خٹک، نور عالم و دیگر ارکان نے منی بجٹ، مہنگائی، اسٹیٹ بینک کی خودمختاری سے متعلق شدید تحفظات کا اظہار کیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں وزیر دفاع اور سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ آپ کو وزیراعظم ہم نے بنوایا ہے، خیبرپختونخوا میں گیس پر پابندی ہے، گیس بجلی ہم پیدا کرتے ہیں اور پِس بھی ہم رہے ہیں،

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.