MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پنجگور،شہید نواب اکبر خان بگٹی کا مجسمہ غائب

1 291

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایئرپورٹ روڈ پر معروف قبائلی نواب اور سیاست دان اکبر خان بگٹی کا نصب کیا گیا مجسمہ غائب ہو گیا ہے۔ لیکن نواب اکبر بگٹی کا مجسمہ غائب ہے۔سٹی تھانہ پنجگور کے ایس ایچ او امیر جان کہتے ہیں کہ انہیں طلاع ملی ہے کہ حالیہ دنوں میں ہونے والی بارشوں کے دوران یہ مجسمہ گر گیا تھا اور بعد میں غائب ہو گیا۔امیر جان نے بتایا: ہمارے پاس صرف مجسمہ غائب ہونے کی اطلاع ہے،

لیکن ابھی تک کسی نے اس حوالے سے کوئی اطلاعی رپورٹ یا مقدمہ درج نہیں کروایا۔واضح رہے کہ بلوچستان کا ضلع پنجگور، جہاں یہ مجسمہ نصب تھا، شورش سے بھی متاثر ہے،تار آفس کے قریب فائبر گلاس سے بنا یہ مجسمہ 14 یا 15 سال قبل نصب کیا گیا تھا، جس میں نواب اکبر خان بگٹی کو ایک فل سائز اونٹ پر سوار دکھایا گیا تھا، لیکن اب صورت حال یہ ہے کہ اونٹ تو اپنی جگہ موجود ہے، اور یہاں پر مسلح مزاحمت کار تنظمیں بھی فعال ہیں، جو اکثر و بیشتر سکیورٹی فورسز پر حملے کرتی رہتی ہیں۔اسحاق لہڑی نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ فائبر گلاس کے مجسمے کو بنانے میں،

- Advertisement -

جیسے یہ اونٹ اور اکبر بگٹی کا مجسمہ تھا، تین سے چار مہینے اور لاکھوں روپے خرچ ہوتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مجسمے کو بنانے میں ریزن، جیل کوٹ اور فائبر میٹ استعمال ہوتا ہے، جسے مختلف سانچوں میں ڈھالا جاتا ہے۔ اگر کوئی درخواست دیتا ہے تو اس پر کارروائی شروع کر دی جائے گی۔نواب اکبر خان بگٹی معروف سیاست دان اور بگٹی قبیلے کے سربراہ تھے۔ وہ گورنر اور وزیراعلی بلوچستان کے عہدے پر فائز رہ چکے تھے۔ 2006 میں تراتانی کے علاقے میں سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں ہونے والے ایک آپریشن کے دوران اکبر بگٹی مارے گئے تھے۔

کوئٹہ میں معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کا قد آدم مجسمہ بنانے والے ماہر مجسمہ ساز اسحاق لہڑی نے بتایا کہ پنجگور میں نواب اکبر بگٹی کا مجسمہ اور اونٹ فائبر گلاس کا بنا ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ مجسمہ لوہے کا نہیں تھا کہ کوئی اسے اس خیال سے نکال لے کہ اس سے اسے کوئی فائدہ مل جائے گا۔ پہلے مٹی میں بنایا جاتا ہے، پھر پلاسٹر سے مولڈ نکال کر اس میں فائبر گلاس لگا کر کاسٹ نکالتے ہیں، جس کو جوڑنے کے بعد مطلوبہ شکل بن جاتی ہے۔یہ پہلا واقعہ نہیں کہ ملک میں کسی مجسمے کو نقصان پہنچایا گیا ہو۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز)سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف حملے کے ملزم رانا تنویر کو رہا کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.