MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس

3 297

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس شروع ہوگیا۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں صوبائی وزرائے اعلٰی، ممبران وفاقی وزراءشریک ہیں۔ذرائع کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں 3 نکاتی ایجنڈا زیر غور ہے،

مشترکہ مفادات کونسل ساتویں مردم شماری کے انعقاد کی تجاویز کی منظوری دے گی، کونسل کی سالانہ رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا اور گزشتہ اجلاسوں کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کے مستقل سیکرٹریٹ کے قیام کا جائزہ لیا جائے گا،

- Advertisement -

سندھ طاس معاہدے سے متعلق اٹارنی جنرل کی سفارشات کا جائزہ لیا جائے گا، کے فور منصوبے کے لیے 1200 کیوسک اضافی پانی کو مختص کرنے کا جائزہ لیا جائے گا، اور ایل این جی کی درآمد کے حوالے سے غور کیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.