MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پٹرول بحران پیدا ہوا تو ذمہ دار حکومت ہو گی، شہباز شریف

0 640

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ پٹرول بحران پیدا ہوا تو ذمہ دار حکومت ہو گی۔مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے امکان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے

- Advertisement -

کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹراضافے کی اطلاعات تشویشناک ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں پٹرول کی ذخیرہ اندوزی کے خدشات ہیں اور حکومت فی الفور مارکیٹ میں پھیلنے والی اطلاعات پر اقدام کرے۔ ملک میں ذخیرہ اندوزی نہ ہونے دی جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ عام صارفین کے حقوق کا تحفظ حکومت کی قانونی وانتظامی ذمہ داری ہے اور میں پہلے سے خبردار کر رہا ہوں کہ پٹرول بحران پیدا ہوا تو ذمہ دار حکومت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کی آگ کو مزید تیز کر دے گا۔ روز ایک نیا حادثہ بتاتا ہے کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔ گندم، کبھی آٹا، چینی تو کبھی کھاد اور پٹرول بحران قوم پر نازل ہو رہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.